بھارت نے اپنی فلمی تاریخ میں پہلی بار گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا۔
لاس اینجلس میں 80 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب منتقد ہوئی جس میں 2022 کے دوران فلم اور ٹیلی ویژن پر بہترین کارکردگی پیش کرنے والے فن کاروں کو ایوارڈ دیے گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق “دی فیبل مینز” بہترین فلم قرار پائی جبکہ ٹی وی کی کیٹیگری میں بہترین ڈرامہ سیریز ہاؤس آف دا ڈریگن قرار پائی۔
ایوارڈ کی تقریب میں آسٹن بٹلر نے بہترین ڈرامہ ایکٹر کا گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کر لیا جب کہ کیٹ بلینشیٹ بہترین ڈرامہ ایکٹریس کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں انہیں ڈرامہ تار پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اسٹیون اسپیئلبرگ نے بہترین ہدایت کار کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا، انہیں یہ ایوارڈ فلم دی فیبل مینز کی ہدایت کاری پردیا گیا۔
تاہم بھارتی فلمی مداحوں کی خوشی میں اس وقت اضافہ ہوا جب تیلگو فلم RRR کو بہترین آریجنل گانے پر گولڈن گلوب ایوارڈ دیا گیا۔
بھارتی فلم انڈسٹری ہر سال مختلف زبانوں میں ہزاروں فلمیں بناتی ہے، تیلگو فلم RRR بھارت کی چوتھی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ہے۔
A very special accomplishment! Compliments to @mmkeeravaani, Prem Rakshith, Kaala Bhairava, Chandrabose, @Rahulsipligunj. I also congratulate @ssrajamouli, @tarak9999, @AlwaysRamCharan and the entire team of @RRRMovie. This prestigious honour has made every Indian very proud. https://t.co/zYRLCCeGdE
— Narendra Modi (@narendramodi) January 11, 2023
اس فلم کو گولڈن گلوب ایوارڈ کی 2 نامزدگیوں میں شامل کیا گیا تھا، تاہم بہترین غیر ملکی فلم کیٹیگری میں تو اس کو شکست ہوئی لیکن اس کے گانے’ Naatu Naatu’ نے بہترین آریجنل گانے کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
اس گانے کو ایم ایم کیروانی نے کمپوز کیا جبکہ اس کے بول چندرابوسے نے لکھے۔
پہلی بار گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بالی وڈ شخصیات نے فلم کے پروڈیوسرز اور اداکاروں کو مبارک باد دی۔




















