پاکستان کے مقبول نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے درد کی ویڈیو ریلیز ہوگئی، گانے میں محبت ، درد اور بریک اپ کا ذکر ہے۔
نوجوانوں کے مقبول ترین گلوکار عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے درد کی ویڈیو کو اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کردیا۔
اس گانے کی ویڈیو پر پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے فیچر کیا، درفشاں نے پہلی مرتبہ کسی میوزک ویڈیو پر فیچر کیا ہے۔
View this post on Instagram
اس گانے کی تشہیر درفشاں اور عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے کی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: لائیو شو میں عاصم اظہر کا میرب علی سے محبت کا اظہار؛ ویڈیو وائرل
اس گانے کے میوزک کو عاصم اظہر نے تشکیل دیا جبکہ اس کے بول کونال ورما نے لکھے، جبکہ گانے کی ویڈیو کو یاسر جسوال نے ڈائیکریٹ کیا۔
واضح رہے کہ عاصم اظہر کا گانا حبیبی گذشتہ برس کا مقبول ترین گانا رہا جو کافی عرصے تک یوٹیوب میوزک پر ٹرینڈ کرتا رہا۔ اس گانے کی ویڈیوز ٹک ٹاک ، انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بنائی گئیں۔















