صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں، لطیف آباد، گاڑی کھاتہ، قاسم آباد، آٹو بھان روڈ اور ٹنڈو جام شہر کا دورہ کیا۔
انہوں نے شہر کا پیدل دورہ کیا، دکان داروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی معلوم کئے۔
صوبائی وزیر نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جانب پورے شہر میں آپریشنز کے بعد مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ بھی لیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے، شرجیل انعام میمن
اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی ترکی کی کمپنی نے کام کا آغاز کردیا ہے جبکہ حیدرآباد میں گھر گھر جاکر کچرا اٹھانے کا کام بھی بہترین طریقے سے چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سندھ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرے گی ، شرجیل انعام میمن
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس کے حیدرآباد میں نئے روٹس پر جلد بسیں چلائی جائیں گی جبکہ انتظامیہ نے نئے روٹس کے سروے کا کام بھی مکمل کر لیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ لطیف آباد، قاسم آباد کو سٹی سینٹر سے پیپلز بس سروس سے لنک کیا جائے گا۔



















