Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ ’جیلی ویڈ ٹومی‘، کتوں کی مہنگی ترین شادی کی دھوم

دنیا بھر میں  شادیاں ہوتی ہیں، جوکہ ناصرف خوشی بلکہ زندگی بھر کی ایک خاص تقریب بن جاتی ہے۔ 

ایسے افراد کی کمی نہیں جو اپنی شادی کو یاد گار بنانے کیلئے کچھ منفرد انداز اپناتے ہیں لیکن بھارت میں دو پالتو کتوں کی آپس میں شادی کرواکر بریکنگ نیوز ہی بنا دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انوکھا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا، جہاں 7 ماہ کی پالتو کتیا جیلی کی شادی ٹومی نامی کتے سے کروائی گئی۔

ٹومی کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ مکر سکرانتی کے تہوار کے موقع پر یہ شادی کروائی گئی ہے۔

جیلی ویڈ ٹومی کی ویڈنگ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ محلے کے کتوں میں دیسی گھی کا کھانا بھی تقسیم کیا گیا جبکہ اس تقریب پر تقریباً 40 ہزار سے 45 ہزار روپے کا خرچہ کیا گیا۔

کتوں کی شادی کو چار چاند لگانے کیلئے مہمانوں نے ڈھول کی تھاپ اور گانوں پر خوب ڈانس بھی کیا۔

متعلقہ خبریں