Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کا پاکستانی فورسز پر حملہ، 4 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران سرحد سے پنجگور میں دہشت گردی کی کارروائی کی گئی ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین استعمال کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارڈر پر گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا جب کہ ایران سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق ڈپٹی اسپیکر اور پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران بارڈر کے چوکاب سیکٹر پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر سرحد پار سے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، حملے کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسردہ ہوں۔

متعلقہ خبریں