ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1801 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 59 ہزار 894 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1801 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 59 ہزار 894 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2080 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1800.41 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔



















