عمران خان نے نااہلی کے خلاف درخواست واپس لینے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن کے آرڈر کی قانونی حیثیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ہے، جابر عباس نامی شہری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
ضرور پڑھیں؛ پیپلز پارٹی ووٹوں کے حصول کیلئے پیسے کا استعمال کرتی ہے، عمران خان
درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں معاملہ لارجر بنچ کے سامنے زیر التوا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں معاملہ زیر التوا ہونے پر درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کی جائے۔



















