اگر آپ سوچتے ہیں کہ مچھلیاں اڑ نہیں سکتیں تو آپ غلط ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عالمی سمندروں میں مچھلیوں کی کئی اقسام پانی کی سطح سے ڈیڑھ میٹر کی بلندی پر 30 سیکنڈ تک فضا میں رہ سکتی ہیں۔
Flying fish can make powerful, self-propelled leaps out of the water where their long wing-like fins enable gliding for considerable distances above the water's surface. A possible theory for this is to avoid predators below the surface. 🌊 pic.twitter.com/aFJe0v15bE
— HOW THINGS WORK (@HowThingsWork_) January 16, 2023
موبولاریز نامی مچھلی ایک ایسی مچھی ہے جو 30 سیکنڈ کیلئے اڑ بھی سکتی ہے۔
اس مچھلی کے سر پر دو سینگ نما ابھار ہوتے ہیں جو اسے جھٹکے کے ساتھ پانی سے باہرنکلنے کے بعد چند سیکنڈ تک اڑنے میں مدد دیتے ہیں۔
ان مچھلیوں کے پر گلابی رنگ کے ہوتے ہیں اور یہ مچھلیاں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ سفر کرتے ہوئے 400 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہیں۔
آبی حیات کے ماہر اسسٹنٹ پروفیسر اوکٹاویو ابرٹوکا کہنا ہے کہ 2011میں کیلیفورنیا کے قریب یہ مچھلیاں بہت بڑی تعداد میں دیکھی گئی تھیں۔
اوکٹایو کا کہنا ہے کہ یہ مچھلی چھلانگ مار کر سمندرکی سطح سے اوپر اٹھتی ہے اور کچھ سیکنڈ تک ہوا میں رہتی ہے۔
مزید پڑھیں
http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2023/01/725587/
واپس پانی میں جاتے ہوئے دوسری مچھلیوں کے برعکس پیٹ کے بل پانی پر گرتی ہے اور کچھ دور تک پانی کے اوپر ہی رینگتی چلی جاتی ہے۔
حالانکہ دیگر مچھلیاں ہوا میں چھلانگ لگانے کے بعد منہ کے بل پانی میں واپس آتی ہیں اور سیدھا پانی کے اندر چلی جاتی ہیں۔
موبولا مچھلی کی بعض اقسام17فٹ تک لمبی ہوتی ہیں اور ان کا وزن ایک ٹن سے زیادہ ہوتا ہے۔
اس مچھلی کے حوالے سے اوکٹایو نے بتایا کہ یہ مچھلیاں اکیلی فضاءمیں چھلانگ نہیں لگاتیں بلکہ ایک جھنڈ کی شکل میں اوپر آتی ہیں، اسی بات سے ان کے چھلانگ لگانے کی وجہ معلوم کی جا سکتی ہے۔
موبولا مچھلیاں چونکہ جھنڈ کی شکل میں سفر کرتی ہیں اس لیے ان کا شکار بہت آسان ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ یہی وجہ ہے کہ اس کی بعض اقسام روئے ارضی سے ختم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔




















