وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت آئی ایم ایف پروگرام اورملکی معاشی صورتحال پراہم اجلاس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےلاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور اقتصادی ٹیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف مشن کو مذاکرات کیلئے فوری طور پر پاکستان بلانے کا فیصلہ کیا گیا اور وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کامشن آئندہ ہفتے مذاکرات کے لیے پاکستان آسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر پنجاب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اجلاس میں کہا گیا کہ تمام آپشن پرآئی ایم ایف مشن کےساتھ بات چیت کریں گے۔
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے تیار ہیں اور ایسا کوئی ٹیکس نہیں بڑھائیں گے جس کا عام آدمی پر بوجھ پڑے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے اصلاحات پر عملدرآمد کے لیے بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم شہباز شریف نے 3 روزہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا
وزارت خزانہ نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پرورکنگ مکمل کرلی ہے۔
حکام وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ اپنی تمام ورکنگ آئی ایم ایف مشن کے سامنے رکھیں گے اور آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تمام امور پر مذاکرات کے دوران حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔



















