Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کو سیاسی ایڈونچر نہیں معاشی استحکام کی ضرورت ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو سیاسی ایڈونچر نہیں معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 4 سالوں میں معیشت کو تباہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے جھوٹ کی سیاست مسترد کردیا ہے 14 سیٹوں کا دعویٰ کرنے والوں کا کراچی سے وائٹ واش ہوگیا ہے، عوام جانتے ہیں ملک کو کون مستحکم اور کون تباہ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبوں کے ساتھ ملکر عوامی ضرورت کے پروجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا، احسن اقبال

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب، کے پی کی عوام بھی جھوٹ کی سیاست مسترد کردینگے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے جب حکومت سنبھالی تو خزانہ خالی تھا جس کی وجہ سے ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدے کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہے کہ حکومت ملک کو مشکل وقت سے نکالنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ہم پر ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس ایڈوانسڈ مالیکیولر جینیٹکس اینڈ جینومکس سینٹر کا افتتاح  کیا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نےصنتعوں کے تینوں ادوار نظر انداز کر دیئے ہیں  اور اٹھارویں صدی کی ترقی کا فائدہ امت مسلمہ نہ اٹھا سکی ہے لیکن ڈاو یونیورسٹی نے امید کا دروازہ کھولا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک کی کلاس اور لیب فعال ہوں گی وہ وہی ترقی کرئے گا کیونکہ مستقبل کی جنگیں کلاس روم اور لیبارٹری میں لڑی جاییں گی ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہمغرب کی جامعات نے علم کےشعبے میں اپنی قابلیت ثابت کی ہے لیکن ہم لرننگ نے ایکیو سسٹم بنانے کے بجائے ایگوسسٹم کا شکار ہیں تاہم ترقی کے لیے لرننگ اور تیحقق پر توجہ دینا ہوگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ بایو ٹیکنالوجی کینسر سمیت دیگر امراض کی بروقت تشخیص کر سکے گی  اور ڈاو یونیورسٙی اور اس کی لیب پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا خزانہ پی ٹی آئی حکومت نے ختم کیا،احسن اقبال

متعلقہ خبریں