صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ میئر کراچی پیپلز پارٹی کا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کی محنت سے ہم کراچی کے بلدیاتی انتخابات جیت گئے ہیں اور کراچی کے تمام عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں آپ نے ووٹ دیا۔
انہوں نے کہا کہ اب کراچی کے عوام کی پہلے سے زیادہ خدمت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیماڑی اور ویسٹ نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے، دونوں اضلاع سے پی پی نے 44 سے زائد نشتیں جیتی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تیر کے نشان پر ہمارے 96 چیئرمین وائس چیئرمین جیتے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے 83 ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی مل کر کام کریں، سعید غنی
سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دوستونں سے گزارش ہے 2015 میں آپکا رزلٹ کیا تھا سب کو پتہ ہے اور 2015 میں جماعت اسلامی کہیں نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ اب کی بار جماعت اسلامی نے سینٹرل سے 38 چیرمین وائس چیئرمین نشتیں جیتی پی پی نے 4 جیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اگر ملیر اور لیاری سے جیتیں تو جماعت اسلامی کو حیرت کیوں ہوتی ہے اور اگر پی پی سینٹرل اور کورنگی سے 20 بیس جیتتے تو تم حیران ہوتے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینٹرل کورنگی ایسٹ سے جماعت اسلامی زیرو تھی، اس بار اتنی نشستیں کیسے جماعت اسلامی جیتی۔
سعید غنی نے کہا کہ جب جماعت اسلامی کے عبدالستار افغانی میئر بنے تو ہمارے لوگوں کو غائب کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ نہیں مانو گے تو مجھے سچ بولنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی جیت حیران کن ہے لیکن ہم مانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ جماعت اسلامی معاملات کو سمجھے اور بات چیت سے مسئلہ حل کرے، سعید غنی
سعید غنی نے کہا کہ پی پی جیتی تو حیران کیوں ہو جبکہ حیران کن نتیجہ تمہارا ہے ہمارا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر چلیں اور ہم لارجیسٹ پارٹی ہیں، تم دوسرے نمبر پر ہو، ہمیں نہیں چلنے دوگے تو ہم تمہیں بهی نہیں چلنے دیں گے، آئو پی پی کے ساتھ مل کر چلو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں بیٹھ کر بات کرو لیکن جماعت والے کہتے ہیں ہماری سیٹیں پوری کرکے دو لیکن میں نے جواب دیا میں کیسے پوری کروں آپ کا کام ہے الیکشن کمیشن سے رجوع کرو۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حافظ نعیم صاحب آپکو میئر بننے کا شوق ہے، اگر آپکو اپنا میئر بننے کا خواب ٹوٹتا نظر آرہا ہے تو ساتھ چلو۔
یہ بھی پڑھیں؛ جماعت اسلامی سے بات کرنے اور راستہ نکالنہ کے لیے تیار ہیں، سعید غنی
سعید غنی نے کہا کہ میئر کراچی پی پی کا ہوگا، میں پھر کہہ رہا ہوں آپکو میئر کراچی پی پی کا جیالا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ ہندیوں سے متعلق پی پی اور سندھ حکومت پر الزام لگایا جبکہ یہ الزام غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمین وائس چیئرمین کے لئے پارٹی قیادت نے درخواست مانگی ہے جبکہ میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین
اور وائس چیئرمین کا امیدوار کون ہوگا اسکا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے مزید کہا کہ اب کراچی میں جلد ضمنی الیکشن ہونگے اور اس میں بھی ہم کامیابی حاصل کریں گے، ہم این اے 250 اور این اے 252 ضمنی الیکشن جیتیں گے۔



















