سردیوں کے موسم میں گاجر آتے ہی حلوہ ضرور بنتا ہے لیکن آج ہم آپ کو اس سے کیک بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔
کیرٹ والنٹ کیک
اجزاء:
•سوجی_____ 125 گرام
•گھی_____ 3/4 کپ
•کھویا _____1/2 کپ(کدوکش کر لیں)
•چینی_____ 1کپ
•اخروٹ _____1 1/2 چائے کا چمچہ (چوپ کر لیں)
•پستے_____ 1 1/2 چائے کاچمچہ
•چھوٹی الائچی پاوٴڈر_____1چائے کا چمچہ
ترکیب:
کڑاہی میں گھی گرم کر کے الائچی پاوٴڈر،سوجی اور کھویا ایک ساتھ ڈال کر بھون لیں
گاجریں ڈال کر تیزی سے چمچہ چلائیں۔
جمنے لگے تو سرونگ ڈش میں نکال کر گول پیلا کر مائیکرواوون میں 3 منٹ بیک کر کے کلر دے دیں۔
اوپر سے پستے اور اخروٹ ڈال کر گارنش کر کے سرو کریں۔
















