Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی کی شادی کی کچھ جھلکیاں

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی کی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول سے شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی 23 جنوری کو ہوگی جس میں بالی ووڈ سمیت دنیائے کرکٹ سے تعلق رکھنے والے اسٹارز کو مدعو کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suniel Shetty (@suniel.shetty)

جوڑے کی شادی کی تقریب کا وینیو سنیل شیٹی کا کھنڈالا میں قائم عالیشان بنگلہ ہے، تاہم تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ریڈیسن ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا جس کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کروائی جا چُکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)

اتھیا اور کے ایل راہول کے ولیمے کی تقریب شادی کے فوری ہونے کے بجائے ایک یا دو ماہ بعد ہوگی جس میں بڑی تعداد میں بھارت کی شوبز اور اسپورٹس شخصیات شرکت کریں گی۔

KL Rahul, Athiya Shetty To Tie The Knot On Jan 23; Rohit Sharma, Virat Kohli Likely to Attend With Families-Report

کھنڈالا میں قائم سنیل شیٹی کا عالیشان فارم ہاؤس نما بنگلے کی کچھ جھلکیاں دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، سنیل شیٹھی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suniel Shetty (@suniel.shetty)

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سنیل سیٹھی کی بیٹی اور کر کٹر ایل راہول کی شادی کی تاریخ کے بارے میں کئی افواہیں سامنے آ رہی تھیں لیکن بلآخر ان کی شادی کی تقریبات کا  آغاز ہو گیا۔

A look at Athiya Shetty and KL Rahul's modern love story | PINKVILLA

متعلقہ خبریں