سوات کے علاقے منگلور سنگوٹہ میں بھائی نے تین بہنوں پر فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے منگلور سنگوٹہ میں تین بہنوں پر ان کے سگے بھائی نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بہن شدید زخمی ہوگئیں۔
پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس واقع کی تحقیقات کررہی ہے وجہ تاحال سامنے نہیں ائی۔



















