Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان نے محسن نقوی کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ نجاب نامزدگی کو مسترد کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق پلی بارگین کرنیوالا عوامی عہدے کا اہل ہو سکتا ہے۔

ن لیگ کی اپنے امپائر ساتھ ملانے کی تاریخ رہی ہے

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی اپنے امپائر ساتھ ملانے کی تاریخ رہی ہے، اس بار الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مخالف کو نگراں وزیر اعلیٰ نامزد کیا، یہ عہدہ غیر جماعتی پر نامزدگی کے لئے تھا۔

کل صبح پریس کانفرنس میں پورا پلان بے نقاب کروں گا

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان کی جمہوریت کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، کل صبح پریس کانفرنس میں پورا پلان بے نقاب کروں گا۔

ضرور پڑھیں؛ محسن رضا نقوی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر

 

متعلقہ خبریں