بالی ووڈ کے با صلاحیت نوجوان ہیرو کارتک آریان نے بالآخر سلمان خان کی جانب سے دی گئی نصیحت سب کو بتا دی۔
حال ہی میں کارتک آریان نے مقبول ترین شو ’ آپ کی عدالت‘ میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ایک بار سلمان خان نے مجھ سے کہا کہ ’جب سب کی فلمیں ہٹ ہوں اور ساتھ تمہاری بھی ہو جائے تو مزا نہیں آتا،جب سب کی فلاپ ہوں اور تمہاری ہٹ ہو جائے تو تاریخ رقم ہو جاتی ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہیرا پھیری 3 کیلئے اداکار کارتک آریان نے کتنے پیسوں کا مطالبہ کیا؟ رقم جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
انہوں نے کہاکہ سلمان خان کی اس نصیحت سے ان میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ گزشتہ برس ہندی کے مقابلے میں جنوبی بھارت کی فلمیں زیادہ کامیاب ہوئیں لیکن ان میں سے بھی گنتی کی 3 یا 4 فلمیں ہی کامیاب رہیں۔
ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب ایک بھی ہندی فلم نہیں چلی تھیں پھرکارتک آریان کی فلم ’ بھول بھلیاں ٹو‘ آئی اور تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔















