بالی ووڈ کے ستارے ہم ہمیشہ بڑی اسکرین اور تقریبوں میں ہی چمکتے دھمکتے انداز میں دیکھتے ہیں لیکن ان کی بھی زندگی ایک عام انسان ہی جیسی ہے۔
اکثر شوبز انڈسٹری میں اسٹارز اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھتے ہیں لیکن کم ہی ایسا ہو تا ہے ان کی ذاتی زندگی سب کے سامنے آجائے۔
آج ہم آپ کو بالی ووڈ کے کچھ اداکاروں کے ان کی بہن بھائیوں کے ساتھ رویے کے بارے میں بتائیں گے۔
عامر خان اور ان کے بھائی۔۔۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ کہلانے والے سپر اسٹار عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان کے درمیان بھی کچھ ایسا رشتہ ہے، جو کہ سب کو حیران کر رہا ہے۔

عامر خان اور فیصل خان کے درمیان کچھ ایسی ان بن رہی ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔
عامر کے بھائی نے اداکار پر حبس بے جا کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میرے سگے بھائی نے ایک سال تک مجھے گھر میں قید رکھا۔
دراصل فیصل خان دماغی بیماری کا شکار ہو گئے تھے، جس میں ان کا دھیان رکھنا بے حد ضروری تھا۔
دوسری جانب فیصل خان نے بتایا کہ میں کوئی بیمار نہیں تھا، یہ صرف میری فیملی کی جانب سے میری کسٹڈی لینے کے لیے افواہ پھیلائی گئی تھی۔
اگرچہ فیصل اور عامر کے درمیان تعلق اب بہتر ہیں، لیکن اب بھی دراڑ بھری نہیں ہے۔
کاجول اور ان کی بہن۔۔۔
اداکارہ کاجول اور ان کی بہن کے درمیان بھی لڑائی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

ویڈیو دیکھیں:
ایک تقریب میں جب کاجول، ان کی بہن اور والدہ موجود تھیں ، تو اچانک چھوٹی بہن نے کچھ ایسا کہا جو کاجول سے برداشت نہ ہوا۔
پھر کیا تھا، طعنے مارتے ہوئے کاجول نے ایسے تاثرات دیے، کہ میڈیا کی نظریں بھی فورا متوجہ ہو گئیں۔
والدہ کے بیچ بچاؤ نے جہاں معاملے کو ٹھنڈا کیا وہیں معاملہ سوشل میڈیا کی زینت بن چکا تھا۔
سشمیتا سین اور ان کے بھائی۔۔۔
نامور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین اور ان کے بھائی راجیو سین کے درمیان بھی کچھ ایسا ہوا ہے، جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار سلمان خان نے معروف بھارتی اداکارہ کو اپنا جیون ساتھی چُن لیا؟ دوست کا ردعمل سامنے آگیا
2019 میں راجیو سین چارہ نامی خاتون کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی بیٹی بھی پیدا ہوئی، تاہم اہلیہ چارہ نے الزام عائد کیا کہ راجیو ایک اچھے والد اور شوہر ثابت نہیں ہوئے، جبکہ دونوں کے درمیان طلاق بھی ہو گئی۔
اس سب میں سشمیتا سین حیرت انگیز طور پر اپنی بھابھی کو سپورٹ کرتی دکھائی دیں، انہوں نے سوشل میڈیا سے بھائی کو ان فالو بھی کر دیا جبکہ بھابھی نے کہا میری سب سے بڑی سپورٹ سشمیتا سین تھیں۔















