Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ثروت گیلانی کا بیوی پر تشدد کرنے والے فنکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے بیوی پر تشدد کرنے والے فنکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ میں ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کرسکتی جو اپنی بیوی پر تشدد کرتا ہو اگرچہ وہ ایک بڑا فنکار ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

انہوں نے کہا کہ جب تک کسی پر جرم ثابت نہیں ہوجائے ہمیں کام سے انکار نہیں کرنا چاہئے لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی نے اپنے ساتھی کے ساتھ بُرا کیا ہے تو آپ کو ایک مؤقف پر ڈٹ جانا چاہئے اور ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے اداکار ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے، ثروت گیلانی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ شخص ایک بڑا فنکار اور اداکار ہو لیکن اگر بچوں پر جنسی حملوں یا بیوی پر تشدد میں ملوث ہو تو پھر اس کے ساتھ پروجیکٹ میں شرکت نہیں کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: ثروت گیلانی کا بھارتی اداکارہ پروین بابی سے کیا رشتہ ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

ثروت گیلانی نے ہالی ووڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب می ٹو مہم شروع ہوئی تو متعدد خواتین فنکاروں نے ان فلمسازوں کے خلاف زبان نہیں کھولی جن پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئے لیکن جب ان کو ضرورت پڑی تو انہوں نے اپنی بات عوام تک پہنچائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

یہ بھی پڑھیں: ہمارے معاشرے میں خوبصورتی کا معیار کیا ہے؟ ثروت گیلانی نے بتادیا

متعلقہ خبریں