Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جانبدار اور متنازع افراد کو عوام کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، حماد اظہر

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ جانبدار اور متنازع افراد کو عوام کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب لوگوں کو عہدوں پر لگانے کا واحد معیار عمران خان کی مخالفت کا ہوگا تو پھر ملک میں ہر روز نیا بحران ہی آئے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ کل بروز منگل 1 بجے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر سب دوست پہنچیں، اس موقع پر نکلنا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اس ملک میں عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو رہی ہے، حماد اظہر

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ جانبدار اور متنازع افراد کو منصب دے کہ عوام کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ پاورڈویژن میں میرے ذرائع کے مطابق محکمہ ابھی تک اس خرابی کی نوعیت اور اسے کیسے حل کرنے کے بارے میں لاعلم ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم معیشیت کو تباہ کر رہی ہے، حماد اظہر

انہوں نے کہا کہ 10000 میگاواٹ میں سےصرف 750 میگاواٹ بجلی اب تک بحال ہوئی ہے، لیکن وہ بھی مستحکم نہیں ہے جبکہ وزرات توانائی ان سب سے لاعلم ہے۔

متعلقہ خبریں