ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم نے ایک دن میں پاکستانی معیشت کو 300 ارب روپے سے زائد نقصان کا تخمینہ لگادیا۔
ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی 80 ٹریلین روپے کی ہے اور بجلی بریک ڈاؤن سے ایک دن میں معیشت کو 300 سے 600 ارب روپے کا نقصان ہوا ہوگا۔
ڈاکٹر فرخ سلیم نے ایک دن میں پاکستانی معیشت کو 300 ارب روپے سے زائد نقصان کا تخمینہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ انتظامی ناکامی ہے اور کہیں فالٹ آتا ہے تو اس کو پورے ملک تک نہ پھیلایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں بجلی کی عدم دستیابی سے کون زیادہ متاثر ہوا؟
واضح رہے کہ آج صبح 7.30 منٹ سے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت کئی اہم شہر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔



















