بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کی والدہ نے اپنی بہو پر مقدمہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز الدین صدیقی کی والدہ مہرالنساء صدیقی نے ویرسوا پولیس اسٹیشن میں اپنی بہو عالیہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 452، 323 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کروایا۔
ویروسوا پولیس نے عالیہ کو نواز الدین صدیقی کی والدہ سے جائیداد کے تنازع پر جھگڑے کے الزام میں پوچھ گچھ کے لیے بلوایا۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ عالیہ نواز الدین کی دوسری بیوی ہیں، اُن کا اصل نام انجنا کشور پانڈے ہے، دونوں نے ایک دہائی قبل شادی کی تھی، جس سے اُن کے دو بچے بیٹا یعنی صدیقی اور بیٹی شوریٰ صدیقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار نواز الدین صدیقی نے بھاری معاوضہ لینے والے فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
View this post on Instagram















