Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاور بریک ڈاؤن پر وزیراعظم کی قوم سے معذرت

ملک بھر میں پاور بریک ڈاؤن کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر  وزیراعظم نے قوم سے  معذرت کرلی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی بندش پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بجلی کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو ہونے والی زحمت پر دلی افسوس کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے حکم پر بجلی کی خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری جاری ہے جس کے تحت ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ملک بھر میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس، اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی وزیراعظم نے وزراء پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اندر کمروں میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں کام کریں اور جو وزیر اپنی ذمہ داری نہیں نبھا سکتا وہ عہدہ چھوڑ دیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آ باد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔

اس حوالے سے پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہے۔

پاور ڈویژن نے بتایا تھا کہ  صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی ہے، فریکوئنسی کم ہونے سے بجلی کے نظام میں بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جبکہ سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این ٹی ڈی سی ملک میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر کرنے میں ناکام

متعلقہ خبریں