ٹھٹھہ میں کوئلے کی کان دب گئی جس کے باعث 3 کان کن دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ٹھٹھہ میں جھمپیر کے قریب مٹینگ ریلوے اسٹیشن کہ مقام پر کوئلے کی کان دب گئی جس کے نتیجے میں کان کے اندر کام کرنے والے 3 کان کن دب کر جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی رسیکیو کاروائی میں دو کان کنان کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ ایک لاش نکالنے کی کوششیں جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر تھٹھہ غضنفر علی قادری کا کہنا ہے کہ دو لاشیں حیدرآباد ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
کوئلے کی کان مٹی کا تودہ گرنے سے دب گئی تھی۔
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے مزید کہا کہ روینیو اور پولیس کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔



















