پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرادری کے بچے کے نیچے جو کاروائی کی جارہی ہے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کس طرح فواد چودھری کو گرفتار کیا گیا سب کے سامنے ہے، نامعلوم لوگ فواد چودھری کو لے کر جارہے تھے جبکہ انھیں میں نے کہا فواد چودھری کو عدالت پیش کرو آپ توہین عدالت کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ فرخ حبیب کی درخواست پرڈی جی الیکشن کمیشن کو مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
فرخ حبیب نے کہا کہ میں نے اہلکار کو کہا عدالت کے احکامات ہیں تو اہلکار نے کہا کہ ہمیں اوپر سے احکامات ہیں، کون ہے جو عدالت اور آئین سے اوپر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کب تک طاقتور لوگ انسان حقوق پامال کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کھڑے ہیں عمران خان کے ساتھ 22 کروڑ عوام کھڑی ہے، ملک میں عوام کی حاکمیت ہے کسی اور کی نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوادچودھری کا کیس 6 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ملک چوروں کے حوالے ہوگا تو نظام کیسے چلے گا، فرخ حبیب
فرخ حبیب نے کہا کہ عدالت سے اپیل ہے فواد چودھری کو پیش نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے خلاف کاروائی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کہہ رہے ہیں ملک کا سوچیں اور کوئی شک نہیں یہ ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ پی ڈی ایم حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورز ی کررہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انتخابات کرائے جائیں۔



















