Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ ’پٹھان‘ نے لڑکوں کو بال لمبے کرنے کی ٹپ دیدی

یش راج بینر تلے بننے والی شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ دنیا بھر میں ریلیز ہو چکی ہے اور شائقین کو پسند بھی آرہی ہے۔

اس فلم میں پٹھان کا مرکزی کردار ادا کر نے والے کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان کا لمبے بالوں والا لُک ہر کسی کو نا صرف اچھا لگا بلکہ نوجوان اسے کاپی کر تے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

شاہ رخ  نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا۔

اس سیشن کے دوران  ایک مداح نے شاہ رخ خان سے بال لمبے کرنے کے لیے مشورہ مانگ لیا۔

اُنہوں نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ممی جی سے سر پر تیل کی مالش کرواؤ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

یہ بھی پڑھیں: فلم “پٹھان” پر کترینہ کیف کے د لچسپ تبصرے پر دیپیکا پڈوکون کا ردعمل

متعلقہ خبریں