Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کا سانحہ 25مئی میں ملوث 22افسران کی تعیناتی روکنے کا مطالبہ

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے سانحہ 25 مئی میں ملوث 22افسران کی پنجاب کے نگران سیٹ اپ میں تعیناتی روکنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے نام خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سانحہ 25 مئی میں ملوث 22 افسران کی پنجاب کے نگران سیٹ اپ میں تعیناتی روکی جائے۔

خط پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ لکھے گئے خط کی تفصیلات سامنے اگئیں۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمرنے خط میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی یہ افسران پچیس مئی کے واقعات میں ملوث ہیں انہیں پنجاب میں تقرری نہ دی جائے۔

افسران میں نبیل اعوان، کیپٹن عثمان، عمرشیر چھٹہ، سمیر سید کے نام فہرست میں شامل ہیں، دیگر میں محمد علی رندھاوا ، اجمل بھٹی ، احمد رضا سرور، عامر کریم خان، ڈاکٹرراشد منصور، عامر خٹک اور سید علی مرتضی کے نام شامل ہیں۔

بھیجی گئی فہرست میں پولیس افسران کے نام بھی ہیں جن میں بلال صدیق کمیانہ، کیپٹن عثمان انور، کیپٹن سہیل چوہدری، راؤ سردار علی خان، رضا صفدر کا بنی، ڈاکٹرعابد خان کے نام کے علاوہ حافظ عطا الرحمن، بابرسرفراز ، سہیل ظفر چھٹہ ، رانا ایاز سلیم  اور سید علی ناصررضوی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں