Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اشنا شاہ اپنی شادی کا لباس دیکھ کر جذباتی ہو گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ اپنی شادی کا لباس دیکھ کر جذباتی ہو گئیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اشنا شاہ کو اپنی شادی کے لباس کا خاکہ دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اشنا شاہ خود سے اور فیروز خان سے متعلق جعلی ویڈیوز پوسٹ کرنے پر برہم

ویڈیو میں اداکارہ ڈیزائنر کے ہمراہ خاکہ دیکھ رہی ہیں اور ڈیزائنر کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’امید سے بڑھ کر بہترین تیار کیا گیا میں بہت خوش ہوں‘۔

اس سے قبل معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سے منگنی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

  تصاویر  میں اداکارہ اور ان کے منگیتر سمیت رشتے داروں کو دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی؟

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’میرے مسنگ پزل سے ملیے ، لڑکا خوبصورت بھی ہے اور اچھا بھی بسم اللہ کریے‘ ۔

متعلقہ خبریں