پنجاب کی 8 رکنی نگران کابینہ کا جلد حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران کابینہ میں ڈاکٹر جاوید اکرم، امین وینس، نسیم صادق شامل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر جاوید اکرم کو صحت ، امین وینس داخلہ، نسیم صادق کو فوڈ کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔
نگران کابینہ میں داخلہ، اطلاعات، خزانہ، قانون، فوڈ، ہیلتھ اور دیگر وزیر بنائے جائیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میاں رضا الرحمان کو وزیر تعلیم بنائے جانے کا امکان ہے۔



















