Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف ماڈل ماڈلنگ کے دوران گر پڑیں؛ ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ سپر ماڈل کرسٹن میک مینامی پیرس میں ویلنٹینو کے موسم بہار 2023 کے ہوٹ کوچر شو میں ریمپ پر ماڈلنگ کے دوران گر جاتی ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سپر ماڈل ریمپ پر اونچی ہیلز پہن کر چل رہی ہیں اور گر جاتی ہیں، لیکن جیسے ہی وہ اٹھتی ہیں تو دو قدم چلنے کے بعد پھر گر جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی ہیلز بھی ٹوٹ جاتی ہیں اور وہ بظاہر ناراض ہوکر اپنی ہیلز اتار کر ایسے ہی والک مکمل کرتی ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سپر ماڈل گرنے کے بعد شاید پاؤں میں چوٹ کی وجہ سے چلنے سے قاصر ہیں۔

ٹویٹر پر اس ویڈیو کو تقریباً 8 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس کے چہرے کی شکل دیکھ کر میں بتا سکتا ہوں کہ اس نے شاید پہلے ہی بتا دیا تھا کہ جوتے فٹ نہیں ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ جوتوں نے اسے اتنا مایوس کر دیا کہ وہ اپنے پیروں پر چلنا بھول گئی۔

اس واقعے پر مذاق اڑاتے ہوئے ماڈل میک مینامی نے اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ ’گرنے سے پہلے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kristen McMenamy (@kristen_mcmenamy)

ماڈلنگ کے لیے سپر ماڈل نے نیٹ سے مزین آف وائٹ شولڈر کاک ٹیل لباس پہنا تھا اور اسے اور خوبصورت بنانے کے لیے گلابی دستانے بھی پہنے۔

متعلقہ خبریں