یش راج بینر تلے بننے والی فلم ’پٹھان‘ نے دنیا بھر میں ریلیز کے پہلے روز 106 کروڑ کا بزنس کرکے تمام ہندی فلموں کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔
اس فلم میں جہاں ایک طرف شاہ رخ خان کا منفرد انداز اور ایکشن مداحوں کو پسند آرہا ہے وہی اس میں دبنگ سپر اسٹارسلمان خان کی انٹری بھی قابل دید ہے۔
View this post on Instagram
اس فلم کے حوالے سے یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پٹھان میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی بڑی بہن نگہت خان نے بھی ایک اہم کر دار نبھایا ہے۔
عامر خان کی بہن نے افغان خاتون کا کردار اداکیا ہے ،جو شاہ رخ خان کو افغان گاؤں بچانے پر دعائیں دیتی ہے اور پھر پٹھان کی مشکل وقت میں مدد بھی کر تی ہیں۔

A historic record created. #Pathaan 💥 Book your tickets now – https://t.co/SD17p6x9HI | https://t.co/VkhFng6vBj
Celebrate #Pathaan with #YRF50 only at a big screen near you, in Hindi, Tamil and Telugu. pic.twitter.com/LCeYtdLfS7
— Yash Raj Films (@yrf) January 26, 2023
یہ بھی پڑھیں؛ شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ کیلئے 6 پیکس باڈی کتنے عرصے میں بنائی؟















