سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج پاکستان کی عوام سےاہم خطاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شام 5 بجے قوم سے براہِ راست مخاطب ہوں گے ۔
اس سے قبل عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں قرآنی آیت اور اس کا ترجمعہ شیئر کیا ہے ۔
قرآنِ کریم کی اس آیتِ مبارکہ میں میری ٹیم اور اہلِ پاکستان کیلئے پیغام و ہدایت ہے کیونکہ انہیں اس ظلم و بربریت کا سامنا ہے جس سے آج پوری قوم گزر رہی ہے۔ pic.twitter.com/IhNVzkpfoq
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 27, 2023
سابق وزیراعظم کی جانب سے شیئر کی جانے والی یہ آیت اور اسکے ترجمعے کے مطابق اہلِ پاکستان کیلئے پیغام و ہدایت ہے کیونکہ انہیں اس ظلم و بربریت کا سامنا ہے جس سے آج پوری قوم گزر رہی ہے۔
These words from the Holy Quran are very relevant for my team and the people of Pakistan as they confront the tyranny our nation is facing today. pic.twitter.com/vcDoLLMFDP
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 27, 2023
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار واپس لے لئے گئے ہیں۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا تھا کہ عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم کو قانون کے تحت سیکیورٹی میسر ہوتی ہے۔



















