Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردی کو روکنے کے لیے سی ٹی ڈی کو پورے سندھ میں پھیلانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے دہشتگردی کو روکنے کے لیے سی ٹی ڈی کو پورے سندھ میں پھیلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے بجٹ میں 2 ارب 83 کروڑ کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، نوابشاہ میں کامپلیکسز تعمیر کیے جائیں گے۔

سی ٹی ڈی کے لیے 72 کروڑ، 28 لاکھ کے فارنسک ٹولز اور اسلحہ خریدا جائے گا۔

سی ٹی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کے لیے 80 کروڑ کی نئی گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں