Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک ترک دوستی؛ مری میں 2 روزہ ترکش فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

 ملکہ کوہسار مری میں پاک ترک دوستی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جہاں پی سی بھوربن میں دو روزہ ترکش فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق گیریژن کمانڈر مری میجرجنرل واجد عزیز نے ملکہ کوہسار مری میں واقع پی سی بھوربن میں ترکی کے لذیز کھانوں کا دو روزہ ترکش فوڈ فیسٹیول کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا ۔

 ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پہلے روز ترکش فوڈ فیسٹیول میں پاکستانی شیفز کے ہاتھوں سے بنے ترکیہ کے روایتی کھانوں کو مہمانوں نے خوب سراہااورترکش فوڈ فیسٹیول میں لال رنگوں سے سجے ترکی کے جھنڈے بھی نمایاں طور پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

میلے کی افتتاحی تقریب میں سیاحوں سمیت کاروباری شخصیات کےعلاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کری اور ترکش پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

سیاح اور فیملیوں کی بڑی تعداد نے ترکش فوڈ فیسٹیول کو بے حد پسند کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میلے مزید منعقد ہونے چاہئے۔

متعلقہ خبریں