پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک سے نکالنا قومی سانحہ تھا لیکن انشاء اللہ نواز شریف کی قیادت میں یہ ملک ایک بار پھر آگے بڑھے گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے نواز شریف بہت جلد پاکستان واپس آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے نواز شریف کو بار بار نکالا لیکن اللہ کا فضل دیکھو کہ وہ ہر بار بڑی طاقت کے ساتھ واپس آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا آج بھی ملک کالیڈرنوازشریف ہے، نواز شریف اللہ کی طرف سے واپس آرہے ہیں اور بہت جلد آپ سب کے درمیان ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں
مریم نواز نے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وہ پارٹی کی طرف سے ملنے والی نئی ذمہ داریاں مکمل کریں گی اور ایک دن بھی چین سے نہیں بیٹھیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی کرنے والوں سے ہم نے حساب نہیں لیا، اللہ نے ان کو انجام تک پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2017 کے بعد ملک کے جو حالات بگڑے ہیں وہ آج تک سنبھلنے میں نہیں آئے ہیں، نواز شریف کو اندازہ ہے کہ ملک میں مہنگائی کس د تک بڑھ گئی ہے لیکن جیسے پہلے 3 بار پاکستان کو مشکلات سے نکالا گیا تھا اس بار بھی نکالیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ نواز شریف کی قیادت میں یہ ملک ایک بار پھر آگے بڑھے گا۔
انہوں نے بتایا کہ آج اس شخص کو مہنگائی کا احساس ہورہا ہے جو کہتا تھا کہ مجھے مہنگائی کے متعلق ٹی وی سے پتہ چلا ہے، اس کو کہنا چاہتی ہوں کہ ان 8 ماہ کاحساب تو بعد میں ہوگا پہلے پچھلے 4 سالوں کا حساب دینا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری میں وقت لگے گا، اسحاق ڈار کو اعتماد کرنا ہے، ان کو سپورٹ کرنا ہے اور اب جب بھی الیکشن ہونگے انشاء اللہ مسلم لیگ ن جیتے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔



















