Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام کا حالیہ بالی ووڈ فلموں پر دلچسپ تبصرہ

پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام نے حالیہ بالی ووڈ فلموں پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں فلم پٹھان اور مشن مجنو پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں زنیرہ انعام نے لکھا ہے کا ’سیدھی بات کروں گی، بالی ووڈ پاکستانی مردوں سے نفرت کرتا ہے، اس لئے جب انہیں دِکھاتا ہے تو انہیں نمازی ٹوپی پہنے جنونی دکھاتا ہے لیکن یہ پاکستانی خواتین کو پُرکشش اور بکنی پہن کر آئی ایس آئی کے ایجنٹ کے طور پر دِکھاتا ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ میں نہیں جانتی کہ اس کے بارے میں مجھے کیسا محسوس کرنا چاہیے تاہم مجھے کسی کے بکنی پہننے پر کسی سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے ‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ عثمان مختار اور زنیرہ انعام کی ان دیکھی شادی کی ویڈیو وائرل

اہلیہ نے اداکار عثمان مختار کا بھانڈا پھوڑ دیا

پاکستانی اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام نے اپنے شوہر  کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

کچھ عرصہ پہلے زنیرہ انعام نے انسٹا گرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا۔

اس دوران مداحوں نے ان سے دلچسپ سوالات کیے۔

ایک مداح نے  پوچھا کہ عثمان کے ہاتھ کا بنا ہوا ایسا کھانا جو آپ کو پسند ہو؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ خیالی پلاﺅ کیونکہ عثمان کو کھانا بنانا نہیں آتا۔

اداکار عثمان کی اہلیہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مخلتف تبصرے کیے گئے۔

واضح رہے کہ اداکار عثمان مختار اور زونیرہ انعام کی شادی رواں برس کے آغاز میں ہوئی تھی۔

 

متعلقہ خبریں