پی ایف یو جے نے وفاقی حکومت کی میڈیا کش پالیسیوں کے خلاف مطالبات میں پیشرفت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے مارچ کی تاریخ تبدیل کر دی ہے، 30 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مارچ کے بعد دھرنا دیا جانا تھا۔
پی ایف یو جے کی طرف سے 12 فروری کو پی ایف یو جے کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔
فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے بعد 13 فروری تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو پھر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جا سکتا ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ارشد انصاری نے تمام یوجیز کے صدور و جنرل سیکرٹریز کو ایف ای سی میں لازمی شرکت کرنے کی اپیل کر دی۔



















