اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورے کے پیش نظر سوموار کو مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں سوموار کو مقامی چھٹی ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مقامی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے، ایس این جی پی ایل، ائیسکو اور ہسپتال کے عملے کو چھٹی نہیں ہو گی، ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا اسٹاف بھی بروز سوموار ڈیوٹی پر ہوگا۔
واضح رہے کہ متحدہ امارات کے صدر اور ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پیر کو دورۂ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔



















