پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر حسن عابد نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سمیت یوٹیوب چینل بھی ڈیلیٹ کر دیا۔
گزشتہ ہفتے حسن عابد نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک موٹیویشنل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل نوٹ لکھا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ انہوں نے مذہب کی خاطر گناہوں سے بچنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس حذف کر دیے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ شاید لوگ سمجھ رہے ہوں گے کہ میں نے یہ اچانک کیا ہے لیکن نہیں، میں کئی عرصے سے اس بارے میں سوچ رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ جس کے پاس میری کوئی بھی ویڈیو ہے وہ برائے مہربانی ڈیلیٹ کر دے، مجھے امید ہے کہ آپ سب سمجھیں گے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا اسی لیے چھوڑ رہا ہوں کیونکہ میں آپ لوگوں کو گانے سنانے کی وجہ بنتا تھا، اور آپ لوگوں کو گناہگار کرتا تھا اسی کی وجہ سے میرے گناہوں میں مزید اضافہ ہوتا۔
View this post on Instagram
حسن عابد نے کہا کہ مجھے اپنے اس فیصلے پر کسی قسم کا کوئی ملال نہیں، امید ہے آپ سب بھی میرے اس فیصلے کا احترام کریں گے۔
View this post on Instagram















