Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار

لاہور کے علاقے ٹبی سٹی کی پولیس نے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والے 11 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق 11 سالہ زین کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر فوری ایکشن کی ہدایت کی۔

اعلیٰ حکام کے نوٹس اور ہدایت پر ایس پی سٹی کی قیادت میں ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والے 11 سالہ زین کو بحفاظت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔

زین نے پولیس حکام کو بتایا کہ وہ گھر والوں کی دیکھ بھال کیلیے خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر بھیک مانگتا ہے کیوں کہ اُس کے والدین ذہنی معذور اور بچوں کی پرورش سے قاصر ہیں۔

متعلقہ خبریں