Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردی ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشتگردی ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم شہباز شریف کی نمائندگی کرنے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ باچا خان کی خدمات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے، باچا خان کی نظریاتی جدوجہد ہمیشہ جاری ہے اور میں باچا خان کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت سودی نظام کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں دوسرے ممالک کی چیزوں کی بجائے مقامی اشیاء استعمال کی جائیں تو معاشی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس طرح عمل نہیں ہوا جس طرح ہونا چاہیئے، دنیا کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ ڈیلنگ ہونی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے آج پھر دہشتگردی سر اٹھاتی نظر آتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاشی معاملات کو حل کرنے کے لئے اپنے وسائل تک رہنا ہوگا، آمریت سے ہمیشہ چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے مالی خسارہ ختم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت پختہ عزم کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا کہ اس ملک کی بدقسمتی ہے دوہزار اٹھارہ میں قرضہ تیس ہزار تھا جو بڑھ کر پچپن ہزار ارب تک پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو ٹھیک کرنے کے لئے مل کر فیصلہ کرنا ہوگا، مذاکرات آج بھی ملک کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں کہ ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ بحران پچھلے پانچ سال میں ہونے والی تباہی کی وجہ سے ہی ہے جبکہ یہی ملک دوہزار سولا میں دنیا کا چوبیسواں ملک بن چکا تھا۔

متعلقہ خبریں