مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کل سے سیاسی ملاقاتوں کا آغاز کریں گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کل سینئر رہنماؤں سے ملاقات کریں گی، لیگی رہنماؤں سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گی اور سیاسی صورتحال پر حکمت عملی بھی مرتب کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں
مریم نواز شریف مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی سے متعلق مشاورت کریں گی اور پنجاب میں الیکشن کی تیاریوں کے متلعق آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غوروخوص کیا جائے جبکہ مریم نواز شریف لیگی کارکنوں کو متحریک کرنے کیلئے ورکرز کنونشن میں بھی جائیں گی۔



















