پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ہر لیڈر، ہر كاركن پر ہوئےظلم کا حساب لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماعثمان ڈار نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ پر اپنی حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ قتل کی سازش کی گئی اور ہر طرح سے ڈرایا دھمکایا گیا لیکن اس کے باوجود کپتان اپنی قوم کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں، نہ پلیٹلیٹس گرے نہ بھگوڑوں کی طرح ملک چھوڑا۔
قتل کی سازش کی گئی۔ ہر طرح سے ڈرایا دھمکایا گیا۔ جان کو اب بھی شدید خطرہ لاحق۔ لیکن کپتان اپنی قوم کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنا کھڑا ہے۔ نہ پلیٹلیٹس گرے نہ بھگوڑوں کی طرح ملک چھوڑا۔
— Usman Dar (@UdarOfficial) January 30, 2023
انہوں نےٹوئٹ میں بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بے شرم امپورٹڈ حکومت لگا تار عوام اور عدالت کو دھوکے میں رکھے ہوئے ہے، سماعت صبح سے شروع ہے لیکن فواد چوہدری کو اب تک اسلام آباد کچہری نہیں پہنچایا گیا ہے۔
بے شرم امپورٹڈ حکومت لگاتار عوام اور عدالت کو دھوکے میں رکھے ہوۓ ہے۔ سماعت صبح سے شروع ہے لیکن فواد چوہدری کو اب تک اسلام آباد کچہری نہیں پہنچایا گیا۔ یہ بے شرم پھر بھول رہے ہیں کہ اقتدار ہمیشہ نہیں رہتا۔ تحریک انصاف کے ہر لیڈر، ہر كاركن پر ہوۓ ظلم کا حساب لیا جاۓ گا۔
— Usman Dar (@UdarOfficial) January 30, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بے شرم پھربھول رہے ہیں کہ اقتدار ہمیشہ نہیں رہتا،تحریک انصاف کے ہر لیڈر، ہر كاركن پرکئے گئے ظلم کا حساب لیا جاۓ گا۔



















