Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپر ہٹ سونگ ’کالا چشمہ‘ پر تائیوان نوجوانوں کی بہترین پرفارمنس

تائیوان نوجوانوں بھی ہندی گانوں کے دیوانے ہوگئے۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں تائیوان نوجوانوں کو بالی وڈ کے سپر ہٹ سونگ ’کالا چشمہ‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 来年 ∞ (@ulzzang.mr)

گزشتہ دنوں بالی وڈ کا گانا کالا چشمہ کافی ٹرینڈ کر رہا تھا اور ہرشادی میں اس گانے پر ڈانس ضرور کیا جا رہا تھا۔

 تاہم تائیوان نوجوانوں بھی خود کو نہ روک سکے اور بالی وڈ سونگ کالا چشمہ پر بہترین ڈانس کر ڈالا۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

تائیوان نوجوانوں  کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیو میں ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ کالا چشمہ کا بہترین ورژن ہے۔

جبکہ ایک صارف نے ہندوستان کی طرف سے بہت سی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ ہی نہیں بلکہ ایک صارف نے ہندوستانی گانا منتخب کرنے پر تائیوان نوجوانوں کا شکریہ بھی ادا کر ڈالا۔

اس کے علاوہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے ڈانس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ان کیی تعریف کی اور کہا کہ آپ لوگ بہت اچھے لگ رہے ہیں ساتھ ہی دل اور محبت کے ایموجیز بھی بنائے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کورین نوجوانوں نے اس گانے پر رقص کر کے سوشل میڈیا صارفین کے دل میں گھر کر لیا تھا۔

متعلقہ خبریں