موسم سرما میں مچھلی کھانا تو اکثر لوگوں کو پسند ہوتا ہے لیکن کیا آپ صرف پاپلیٹ مچھلی کھانے کے فوائد جانتے ہیں؟
اگر نہیں تو آج ہم آپ کو موسم سرما میں پاپلیٹ مچھلی کھانے کے ایسے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے جنہیں جان کر آپ حیران ہو جائیں گے۔
پاپلیٹ سمندر میں پائی جانے والی ایک خاص مچھلی ہے جو کھانے میں بے حد لذیذ ہونے کے ساتھ اپنے اندر ڈھیروں فائدے بھی رکھتی ہے، اس کو بٹر فش بھی کہا جاتا ہے۔
اس میں گڈ فیٹس کے علاوہ مختلف وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں جن میں کیلشی، وٹامن اے، وٹامن بی، پوٹاشیم، وٹامن ڈی، آئرن اور خاص طور پر وٹامن بی 12 شامل ہیں۔ اس میں پروٹین کی بھی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ مچھلی کھانا نقصان دہ ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو چونکا دیا
پاپلیٹ مچھلی میں پروٹین کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے لیکن چکنائی اور کولیسٹرول نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ اسے کھانے سے دل کے مریضوں کی صحت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
اکثر لوگ جوانی میں ہی بھولنے کی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں، ایسے افراد کے لیے پاپلیٹ مچھلی انتہائی مفید ہے، اس میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے جس سے ڈیمینشیا کا مرض کم ہوتا ہے اور یادداشت تیز ہوتی ہے۔
آپ نے اکثر لوگوں کو یہ کہتے تو سنا ہو گا کہ اگر نظر کمزور ہے تو مچھلی کھائیں، یہ سچ ہے کیونکہ پاپلیٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور ریٹینول پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لئے مفید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ان غذاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جو کبھی خراب نہیں ہوتیں
بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ہڈیوں میں درد کا ہونا ایک عام بات ہے لیکن اس سے نجات حاصل کرنے کیلئے پاپلیٹ مچھلی کھائیں کیونکہ اس میں وٹامن ڈی ہوتا ہے جو ہڈیوں میں درد کی کمی کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔




















