وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق اجلاس ہوا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیر آئی ٹی امین الحق او وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری آئی ٹی نے بھی شرکت کی۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ٹیلی کام سیکٹر بالعموم اور پی ٹی سی ایل کے بارے میں بالخصوص تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے آئی ٹی کے شعبے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کے بورڈ میں حکومتی ڈائریکٹرز کو بہترین کارکردگی کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔



















