Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ پریانکا چوپڑا پہلی بار اپنی بیٹی کو منظرِِ عام پر لے آئیں

بالی وڈ اداکارہ، گلو کارہ اور سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا پہلی مرتبہ اپنی بیٹی ’مالتی میری جونس‘ کو منظرِ عام پر لے آئیں۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پرایک تازہ ترین پوسٹ شئیر کی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ان کی بیٹی مالتی میری جونس ان کی گود میں اٹھا ئی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز پریانکا کے شوہر نک جونس اور ان کے دو بھائیوں کو ہالی وڈ واک آف فیم کے اعزاز سے نوازا گیا ، جس کی پروقار تقریب میں پریانکا اور ان کی بیٹی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے بیٹی کی نئی تصویر شیئر کردی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 

واضح رہےکہ 15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے دنیا میں آنے والی پریانکا کی بیٹی مالتی کو اب تک مداحوں نے نہیں دیکھا تھا۔

گزشتہ روز اسٹار جوڑی نے اپنی بیٹی کو پوری دنیا کو دکھانے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر مالتی میری جونس کی تصاویر ناصرف تیزی سے وائرل ہوئی بلکہ شئیر اور پسند بھی کی جا رہی ہیں۔