Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فواد چوہدری کی گرفتاری؛ اداکارہ ریشم بھی میدان میں آگئیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد اداکارہ ریشم بھی میدان میں آگئی ہیں۔

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ییغام جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مچھلیوں کیلئے کھانے کیساتھ پلاسٹک کی تھیلیاں بھی دریا میں پھینکنے پر ریشم پر تنقید

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therealresham (@therealresham)

ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’ میں حکومت پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کے فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے اور ان کو بیٹیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ خدارا ان دونوں معصوم بچیوں نساء اور مِرحا کو سیاست سے دور رکھا جائےاور فوری طور پر ان کے والد سے ملوایا جائے ‘۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ریشم کی دریائے راوی میں تھیلیاں پھینکنے کی غلطی پر معذرت

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا اور پھرجوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

متعلقہ خبریں