امیرجماعتِ اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ پشاور کے شہداء کے یتیم بچوں کی کفالت الخدمت فاؤنڈیشن کے آغوش ہومز میں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے شہداء کے یتیم بچوں کی کفالت الخدمت فاؤنڈیشن کے آغوش ہومز میں کی جائے گی۔
ذرائع کے رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لواحقین کی امداد اور دیکھ بھال کےلیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
سانحہ پشاور کے شہداء کے یتیم بچوں کی کفالت الخدمت فاؤنڈیشن کے آغوش ہومز میں کی جائے گی
جماعت اسلامی لواحقین کی امداد اور دیکھ بھال کےلیے ہر ممکن اقدام کرے گی— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) January 31, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کی پولیس لائن مسجد میں نماز ظہر کے وقت زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا جبکہ 100 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔
جس کے بعد نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی ہدایت پر پشاور کے بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہداء کی تعداد 100 ہوگئی



















