Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خواتین کو نظرانداز کرنے والا معاشرہ کامیاب نہیں ہوتا، شرجیل میمن

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خواتین کو نظرانداز کرنے والامعاشرہ کامیاب نہیں ہوتا ہے۔

تفصیالت کے مطابق پنک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو پہلی خاتون وزیراعظم تھی اور خواتین کو بااختیار بنانا بےنظیر بھٹو کا مشن تھا جبکہ آصف زرداری کا مؤقف تھا کہ خواتین کو مضبوط ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو نے خواتین کیلئے بینک، پولیس سسٹم متعارف کرایا، زرعی زمینوں میں بھی خواتین کوحصہ دیا گیا اور خواتین کو سہولت دینے کیلئے پالیسی  بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھں: سندھ حکومت کا بہترین اقدام، کراچی کی خواتین کیلئے بس سروس کا آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے مضبوط ہونے سے پورا خاندان مضبوط ہوتا ہے اور خواتین کو نظرانداز کرنے والا معاشرہ کامیاب نہیں ہوتا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج  بس سروس کی شروعات کی ہے تاہم پنک بس کےعلاوہ دیگر بسوں میں بھی خواتین کیلئے مخصوص نشستیں ہیں، خواتین پنک بس سروس کے علاوہ بھی سفرکر سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بس سروس میں ابھی ڈرائیور مرد ہیں لیکن ہم خواتین ڈرائیور کو ٹرینڈ کررہے ہیں کیونکہ خواتین کو تو جہاز چلا رہی ہیں، یہ تو صرف بس ہے۔

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ سات فروری تک تمام خواتین کے لیے یہ بس سروس فری ہوگئی ۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے شہر کراچی میں دفاتر میں خاس طور پر ملازمت پیشہ خواتین کے لئے پنک بس سروس کے نام سے نئی بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں صرف خواتین باحفاظت سفر کر سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں