لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بار پھر منظوری دے دی ہے جس کے بعد سے 125 گرام کی روٹی کی قیمت 14 سے بڑھا کر 15 روپےکر دی گی ہے جبکہ 100 گرام نان کی قیمت 22 روپے سے بڑھا کر 25 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ نے چاول اور دالیوں کی قیمتوں میں بھی 40 سے 20 روپے تک کا اضافہ کردیا ہےجس نے عوام کو دہرے عزاب میں مبتلا کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ضلعی انتظامیہ کا روٹی کی قیمت بڑھانے سے انکار



















